پولیس اور سی ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف بنی گالہ میں مشترکہ آپریشن

Jan 20, 2023 | 16:08 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز: اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں پولیس اور سی ڈی اے کو مزاحمت کا سامنا، بااثر قبضہ مافیا کے خلاف ڈائریکٹر انفورسمنٹ کی مدعیت میں سنگین نوعت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔واضح رہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کری روڈ پر کیا جا رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق  تھانہ بنی گالہ کے علاقے کری روڈ پر سی ڈی اے اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا  گیا۔ دونوں اداروں کو تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مزاحمت کا سامنا ہوا ۔ بنی گالہ پولیس نے ڈائریکٹر انفورسمنٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوران آپریشن وہاں موجود افراد نے فون کال کر کے خطاب شاہ نامی شخص کو بلایا ۔ خطاب شاہ اپنے ہمراہ 10سے 15 مسلح افرد کو لے آیا ۔ ملزمان نے سی ڈی اے اور پولیس حکام سے ہاتھا پائی شروع کر دی  اور  موبائل فون بھی چھین لیا ، جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ۔ بنی گالہ پولیس تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی ہے۔

مزیدخبریں