احمد نواز سکھیرا نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تاحال فیورٹ

Jan 20, 2023 | 15:59 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز: وفاقی سیکریٹری کابینہ احمد نواز سکھیرا کی نگران  وزیر اعلی  پنجاب  کی تعیناتی کا معاملہ ، اہم تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکریٹری کابینہ احمد نواز سکھیرا کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ 31 جنوری ہے۔ ماضی میں کئی سینئر حاضر سروس افسران آئینی عہدے پر تعیناتی ہونے پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔
وفاقی سیکریٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان دوران سروس ریٹائرمنٹ لے کر صوبائی محتسب پنجاب تعینات ہوئے۔ قمرالزمان چودھری نے دوران سروس ریٹائرمنٹ لے کر چئیرمین نیب کے عہدے پر فائز ہوئے۔

 ذرائع کے مطابق  طاہر شہباز نے دوران سروس آئینی عہدے پر تعیناتی ہونے پر ریٹائرمنٹ لے کر وفاقی محتسب اعلی  کا چارج سنبھالا تھا۔

واضح رہے کہ  وفاقی سیکریٹری کابینہ کی ریٹائرمنٹ کو ابھی 10دن باقی ہیں۔

مزیدخبریں