کراچی: گھر میں ڈکیتی کرنے آئے 2 ڈاکو پولیس مقابلہ میں ہلاک

Jan 20, 2023 | 15:33 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ویسٹ تھانہ سرجانی کے علاقے روزی گوٹھ میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ جس میں 2 مسلح ڈاکو ہلاک ہو گئے۔  

رپورٹ کے مطابق ملزمان سرجانی ٹاؤن روزی گوٹھ کے علاقے میں گھر میں ہاؤس روبروی کے لئے داخل ہو رہے تھے۔پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی کاروائی کے دوران دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ملزمان کے قبضے سے 02 پسٹلز 9 ایم ایم بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز اور زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد۔بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے ہلاک ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس مقابلہ ہوا تھا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں دو  ڈاکو مارے گئے  تھے جبکہ 2 پولیس اہلکار  زخمی ہوئے۔ ایس ایچ او اورنگزیب خٹک کے مطابق ملزمان ڈرائیونگ آفس آفس کے قریب لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی  تھی۔

  کراچی میں گلبرگ ٹاؤن  یوسف پلازہ منصورہ گراؤنڈ کے قریب پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جس میں 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ2 ملزمان فرار ہو گئے۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت غلام یٰسین ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ جن کی شناخت زبیر اور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال  منتقل کر دیا گیا تھا۔ ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور ٹی ٹی پستول اور 2 موبائل فون برآمد کیے گئے  تھے۔   گرفتار ملزم سے مزید انٹیروگیشن کی جا رہی ہے ساتھ میں زخمی ملزم کا کرمینل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں