ایک نیوز: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا معاملہ،سپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو آپس میں ہم آہنگی پیدا کرنی چاہئیے،اگر میں نہ مانوں والی رٹ لگائی تو معاملہ سیدھا نہیں ہوگا،آج رات کو 10بج کر 10منٹ تک ٹائم ہے،8بجے تک الیکشن کمیشن کو نام بھجوا دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کےلئے 2،2نام حکومت و اپوزیشن کےلئے آگئے ہیں، حکومت اور اپوزیشن دونوں کو آپس میں ہم آہنگی پیدا کرنی چاہئیے،اگر نیتیں سیدھی ہیں تو فیصلہ پانچ منٹ میں ہوجائے گا،اگر میں نہ مانوں والی رٹ لگائی تو معاملہ سیدھا نہیں ہوگا۔
سبطین خان نےکہا کہ آج رات کو 10بج کر 10منٹ تک ٹائم ہے،8بجے تک الیکشن کمیشن کو نام بھجوا دیں گے،ملک احمد خان صاحب بھائی ہیں کس قانون کے تحت کہا نام تبدیل نہیں ہو سکتے،ہم نے پاکستان کے آئین کے مطابق چلنا ہے اگر اس میں لکھا ہے تو نام تبدیل نہیں کریں گے،پنجاب اسمبلی نے کل نام نوٹیفائی کر دئیے ہیں اب تبدیل نہیں ہو سکتے۔