بولان: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں

بولان: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں
کیپشن: Bolan: Blast on the railway track, Jaafar Express coaches derailed(file photo)

ایک نیوز: ریلوے تریک کو دھماکے سے اڑانے کا واقعہ بولان کے پنیر سٹیشن پر پیش آیا۔ جس کی وجہ سے جعفر ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے پنیر اسٹیشن کے قریب میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوگیا، دھماکے کی زد میں آکر جعفر ایکسپریس کی بوگیاں ٹریک سے اترگئیں۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا سبی اور مچھ کے درمیان پنیر اسٹیشن کے قریب ہوا، اور دھماکا اس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس پنیر اسٹیشن پہنچ رہی تھی، تاہم خود قسمتی سے ٹرین چند لمحوں بعد ٹریک تک پہنچی، دھماکے سے پٹریاں ٹوٹ گئیں اور جعفر ایکسپریس کی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، جس کے باعث متعدد مسافرزخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو، پولیس اور لیویز کی بھاری نفری پنیر اسٹیشن پہنچ گئیں، اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ دیگر مسافروں کو بحفاظت ٹرین سے اتار کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، اور ٹرینوں کی آمدورفت کو روک دیا گیا۔