لاہور بورڈ کا طلبا سے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت امتحان لینے کا فیصلہ

Jan 20, 2023 | 13:56 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور بورڈ نے طلبا سے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت میٹرک کے امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا انعقاد 31 جنوری کو ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن لاہور پائیلٹ پروجیکٹ کے طور پر بچوں سے میٹرک کا امتحان لے گاپائیلٹ امتحان کا انعقاد 31 جنوری 2023 کو کروایا جائے گا۔

  لاہور بورڈ کا تمام سکولوں کے بچوں کو متعلقہ امتحان دینے کی دعوت کی ہے جس میں ہر سکول سے دس سے پندرہ بچے شرکت کریں گے اور پانچ مضامین فزکس ،کمیسٹری،بیالوجی، انگریزی اور حساب کا پیپر لیا جائے گا ۔ہر مضمون کا پیپر 20 نمبر کا لیا جائے گا۔پیپر کا انعقاد لارنس روڈ امتحانی سنٹر میں ہوگا۔امتحان تین حصوں معروضی، مختصر اور تفصیلی سوالات پر مشتمل ہوگا اور 

امتحان کا دورانیہ 3 گھنٹے کا ہوگا۔ مذکورہ امتحان کی مارکنگ کمپیوٹراذڈ کیجائے گی۔امتحان دینے والے امیدواروں کو لاہور بورڈ کیجانب سے سرٹفیکیٹس دیئے جائیں گے،

واضح رہے کہ لاہور بورڈ کا میٹرک کے امتحانات برائے2023 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہہوا ہے۔ 2023 میں میٹرک کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبا کو لاہور بورڈ کے شیڈول کے مطابق اپنے داخلہ فارم جمع کرانا ہو گا۔ لاہور بورڈ کے مطابق میٹرک کے امتحانات 8 اپریل 2023 سے شروع ہوں گے۔

  سولہ دسمبر سے رجسٹریشن کی تاریخ شروع ہو ئی تھی۔فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ، 16جنوری 2023  تھی جبکہ ڈبل فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ27 جنوری 2023 ہے۔

  تین گنا فیس ادا کرنے کا آخری دن 7فروری 2023 ہے۔

اسکولوں کے سربراہان اپنے باقاعدہ امیدواروں کے لیے بغیر امتحانی فیس کے داخلہ فارم 16 جنوری 2023 تک جمع کراسکتے ہیں۔ ہر طالب علم کو پروسیسنگ فیس کے لیے 395 روپے اور سرٹیفکیٹ فیس کے لیے 550 روپے بھی درخواست کے ساتھ جمع کروانا ہوں گے۔

مزیدخبریں