آخری ون ڈے سے قبل قومی وویمن ٹیم کا پریکٹس سیشن

Jan 20, 2023 | 13:42 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم نے آج سڈنی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث کھلاڑیوں نے کرکٹ سینٹرل نیو ساؤتھ ویلز  میں انڈور پریکٹس سیشن کیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ کل نارتھ سڈنی اوول میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5بجے شروع ہوگا۔آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہپاکستان اور آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے  دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو 10 وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی تھی۔برسبین میں کھیلے  جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے 126 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے  بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 20 اویں اوور میں عبور کر لیا تھا۔ 19 سالہ فوبی لیچ فیلڈ  نے مسلسل دوسرے میچ میں  شاندار نصف سنچری اسکور کی تھی۔

میچ کے آغاز پر پاکستانی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن ویمن قومی ٹیم صرف 43 اوورز ہی کھیل سکی اور 125 رنز بناکر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

اس سے قبل پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 8 وکٹ سے شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کر لی تھی۔ پہلے ون ڈے میں

میزبان آسٹریلیا نے 158 رنز کا ہدف 29ویں اووو میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔برسبین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نے مقررہ 40 اوور میں 8 وکٹ پر 160 رنز بنائے تھے۔آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لیوئیس سسٹم کے تحت 40 اوورز میں 158 رنز بنانے تھے جسے باآسانی آسٹریلیا نے 29 ویں اوور میں عبور کر لیا تھا۔ 

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 59 اور کپتان بسمہ معروف 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں تھی۔آسٹریلیا کی طرف سے ڈارسی براؤن اور جوناسین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

مزیدخبریں