جعلی بینک کا نمائندہ بن کر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

جعلی بینک کا نمائندہ بن کر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

ایک نیوز: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی کارروائی کرتے ہوئے، بینک کا جعلی نمائندہ بن کر شہریوں کو لوٹنے والےدو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق لودراں کے رہائشی ملزم محمد اویس اور وقاص اشرف کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے جعلی بینک کا نمائندہ بن کر شکایت کنندہ کو کال کی اور بینک اکاونٹ سے متعلق حساس معلومات حاصل کرتے ہوئے 350000 روپے ٹرانسفر کر یے۔ملزمان متعدد لوگوں کے ساتھ مالی فراڈ کر چکے تھے۔گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے کی چھاپہ مار ٹیموں نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا چارو ملزمان جعلی دستاویزات تیار کرنے میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان میں منصور زمان،فواد احمد،محمد ہارون اور افتخار شامل ہیں۔

 ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی نے رات گئے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئےکروڑوں روپے کے حوالہ ہنڈی کرنے میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔ ملزمان میں محمد عمران ،محمد دانش، کاشف عابد، محمد عامر، علی اصغر، عبد الروف، شیخ عبداللہ اور محمد جنیدشامل ہیں۔ 

سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے مختلف کارروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ملزم فرخ عباس نے خود کو جعلی بینک کا نمائندہ بن کر شکایت کنندہ کو کال کی اور 250000 کی رقم ہتھیائی۔دوسری کارروائی میں ملزم آصف شہزاد نے گیم شو کا نمائندہ بن کر شکایت کنندہ سے 226000 روپے ہتھیائے۔ملزمان کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ 

 ڈی جی ایف آئی اےکی ہدایت پر ڈائریکٹر ایف آئی اےلاہور زون نے کرنسی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 52 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔   سرکل لاہور نے غیر قانونی کرنسی کی خرید و فروخت اور ڈالر سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے صادق پلازہ مال روڈ ، نابھہ روڈ اور موج دریا روڈ   لاہور پر چھاپہ مارا جس میں  غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث دوکانوں کو سیل کر دیا۔ تمام لوگ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی اجازت کے بغیر کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت کا کام کر رہے  تھے۔