راجن پور:ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانےوالوں کی فہرست جاری

راجن پور:ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانےوالوں کی فہرست جاری
کیپشن: راجن پور:ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانےوالوں کی فہرست جاری

ایک نیوز: راجن پور میں حلقہ این اے 193 میں ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں کی فہرست جاری کر دی گئی۔ٹوٹل 22 امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کروائے ہیں جبکہ جانچ پڑتا ل کی آخری تاریخ 24 جنوری ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری اور اس کے بیٹے نے کاغذات نامزدگی جمع کروائیے۔

تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری کی وفات پر نشست خالی ہوئی تھی۔ پیپلزپارٹی کے 7 کینڈیٹ نے کاغذات جمع کرا دیےجس میں سردار اطہر خان گورچانی سردار وقاص خان گورچانی شازیہ عابد صاحبہ احسان عمران سبطین سرور  کے نام شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 22 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ ضمنی الیکشن 26 فروری  کو ہونگے۔

پی ٹی آئی نے اس حلقے سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے، حلقہ این اے 193 سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انتخاب لڑیں گے جس کے لیے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے چیئرمین قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی متعدد نشستوں پر الیکشن لڑ چکے ہیں جبکہ ایک روز قبل پی ٹی آئی نے اسپیکر کی جانب سے 34 اراکین کے استعفے منظور ہونے کے بعد اعلان کیا کہ مذکورہ حلقوں میں عمران خان الیکشن لڑیں گے۔