ایک نیوز: بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی منگنی کی تقریب میں ایشوریہ رائے کی بیٹی آرادھیا بچن نے محفل لوٹ لی۔
تفصیلات کے مطابق مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی منگنی میں ستاروں کا آنا جانا لگا ہی ہوا تھا کہ ساری کی ساری لائم لائٹ بچن فیملی کی بہو ایشوریہ رائے اور پوتی آرادھیا بچن نے بٹور لی۔
View this post on Instagram
ایشوریہ بیٹی آرادھیا کا ہاتھ تھامے امبانی کے گھر منعقدہ تقریب میں پہنچیں تو جیسے ہر کسی کا رنگ پھیکا پڑگیا ۔ حتی کہ ایشوریہ سے بھی زیادہ چرچہ آرادھیا بچن کا ہوتا رہا۔
آرادھیا کی تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہوگئیں۔ اس کے ساتھ ہی جس کسی کی بھی نظر ان پر پڑی وہ ایک جھلک میں پہچان ہی نہیں پایا کہ یہ ننھی سی آرادھیا اتنی بڑی ہوگئی ہے۔
خود رانیوں سی بن کر پہنچی ایشوریہ نے بیٹی آرادھیا کو بھی شہزادی کی طرح تیار کیا تھا اور اس ماں بیٹی کی جوڑی نے واقعی اپنی خوبصورتی سے دل جیت لیا۔ سوشل میڈیا پر اب دونوں کے لُک کی خوب تعریف ہورہی ہے۔