امیتابھ بچن کی سعودی عرب آمد ، پی ایس جی اور سٹار ایلون کے کھلاڑیوں سے ملاقات

Jan 20, 2023 | 12:16 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے پیرس سینٹ جرمین اورسعودی عرب میں ہونے والے نمائشی میچ کا افتتاح کرنے کیا جسے مداح دیکھ کر حیران رہ گئے ۔

رپورٹ کے مطابق  امیتاب بچن نے فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا اور  آگے بڑھ کر رونالڈو سے کچھ الفاظ کہے جس کے بعد رونالڈو نے ایک مسکراہٹ دی ۔ امیتاب بچن نے سوشل میڈیا پر  ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ "ریاض میں ایک شام ، کیا ایک شام ہے .کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، ایمباپے، نیمار سب ایک ساتھ کھیل رہے ہیں . ناقابل یقین!!!

واضح رہے کہ   سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں   فرانسیسی کلب پی ایس جی اور سعودی آل اسٹار الیون کے درمیان کھیلے  جانے والے نمائشی میچ  میں دلچسپ مقابلہ کے بعد   پی ایس جی نے سعودی آل اسٹار الیون کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔ کنگ فہد اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والےمیچ کے تیسرے ہی منٹ میں لیونل میسی نے پی ایس جی کے لیے گول کردیا جس کے بعد اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈ نے 34 ویں منٹ میں پنالٹی کک پر گول کرکے اسکور برابر کیا تاہم پی ایس جی نے 9 منٹ بعد پھر برتری حاصل کی۔پہلے ہاف کے آخری لمحات میں رونالڈو نے ایک اور گول کرکے مقابلہ دو، دو سے مقابلہ برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف میں سرجیو ریموس نے پی ایس جی کی جانب سے  گول کر کے ٹیم کو برتری دلوائی  لیکن  تین منٹ بعد  آل اسٹار کے جینگ ہیون نے پھر سے مقابلہ برابر کردیا، 60 ویں منٹ میں ایمباپے نے پنالٹی کک پر گول کر کے پی ایس جی کو ایک بار پھر سے برتری دلائی جس کے بعد ایکٹیکے نے پی ایس جی کا پانچواں گول کیا۔ آخری منٹ میں  آل اسٹار الیون کے ٹیلسکا نے گول کرکے مقابلہ پانچ چار کردیا ، اسی اسکور پر میچ کا اختتام ہوا۔

مزیدخبریں