ایک نیوز: نواز شریف کی زیر صدارت لندن اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی ہے جس میں نواز شریف نے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چار گھنٹے تک جاری اجلاس کا فوکس مسلم لیگ ن کا سیاسی مستقبل تھا،نوازشریف نے بعض امور پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا ۔
نواز شریف نے کہا کہ میری بات مان لی جاتی اور عمران نیازی مدت پوری کرتا تو ن لیگ دوتہائی اکثریت سے الیکشن جیت جاتی،سب دوستوں اور اتحادیوں کی وجہ سے ملک بچانے کےلئے حکومت لینا پڑی۔اب پیچھے مڑکر دیکھنے کا وقت نہیں،جارحانہ انداز اپنانا ہوگا۔پنجاب میں بعض فیصلے درست نہیں تھے جس کی وجہ سے سیاسی نقصان ہوا۔
نواز شریف کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ والا معاملہ بھی بہتر انداز میں ہینڈل ہوسکتا تھا۔اب دور رس اور قابل عمل جرات مندانہ فیصلوں سے ن لیگ کو پورے پاکستان میں آگے لانا ہے۔آپ لوگ مریم نواز کے ہاتھ مضبوط کریں یہ پارٹی میں نئی روح پھونکیں گی۔ہم تمام بڑے سیاسی فیصلے مشاورت سے کرینگے۔
نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ چاہتا ہوں کہ اعلی عدلیہ میرے ساتھ کی گئی نا انصافی کا ازالہ کرے۔مجھے جب کہیں گے وطن واپس آجاؤں گا۔انتخابی مہم چلانا چاہتا ہوں۔اسٹیبلشمنٹ اور نئی فوجی قیادت نے عملی طور پر خود کو سیاست سے دور رکھا ہوا ہے۔معاشی صورتحال پر بہت پریشان ہوں مگر اس تباہی کا ذمہ دار عمران نیازی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی معاشی صورتحال پر بریفنگ سے بھی نوازشریف غیر مطمئن نظر آئے۔عوام کو ریلیف دینے کےلیے عملی اقدامات چاہتا ہوں۔
پاکستان مشکل سے باہر نکلے گا اور ہم نکالیں گے انشاءالّلہ ۔
— Sania Ashiq (@SaniaaAshiq) January 19, 2023
ہم نے پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے یہ حکومت سنبھالی ہے۔ pic.twitter.com/vlYYNdW1KW