چولستان جیپ ریلی 2023 کی تیاریاں مکمل

Jan 20, 2023 | 10:43 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ضلع بہاولنگر کے شہر مروٹ چولستان جیپ ریلی 2023 کا شیڈول جاری کردیا گیا۔18ویں چولستان جیپ ریلی 6 فروری سے 12فروری تک منعقد ہو گی۔

 رپورٹ کے مطابق ضلع بہاولنگر کے شہر مروٹ چولستان جیپ ریلی 2023 کا شیڈول جاری ہو گیا ہے۔شیڈول کے مطابق 6 فروری کو کمیشنر آفس بہاولپور میں پریس کانفرنس ہو گی 7 فروری کو ڈی ایچ اے میں ٹرافی کی رونمائی کے ساتھ تقریبات ہوں گی جبکہ 8 فروری کو ٹی ڈی سی پی ریزورٹ ڈیراور میں ریسرز کی رجسٹریشن  اور میڈیکل اور کوالیفائی ریسرز کانفرنس ہو گی۔

جس کے بعد 9 فروری کو دلواش اسٹیڈیم سے کوالیفائنگ تمام راؤنڈ شروع ہو ں گے 10 فروری کو دلواش اسٹیڈیم سے 1 گول مرد تیار زمرہ اور 1 راؤنڈ فیمیل تیار کیٹیگری ریسرز قلعہ جام گڑھ مروٹ پہنچے کے بعد  تمام ریسرز میں سے کسی ایک کے سر پر فتح کا تاج سجے گا اور  اس جیپ ریلی کے موقع پر سراہے چولستان میں رنگارنگ تقریبات کے ساتھ مختلف پروگرام شامل ہوں گے جبکہ دنیا بھر سے جیپ ریسر اس ریلی میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-20/news-1674193936-8169.mp4

پاکستان میں کھیل، سیاحت اور تفریح ایک ساتھ ملنا اکثر مشکل ہوتا ہے لیکن چولستان جیپ ریلی وہ واحد تقریب ہے جہاں یہ تینوں چیزیں ایک ساتھ مل جاتی ہیں۔ فراٹے بھرتی گاڑیاں چولستان میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے گی۔ ہر سال محکمہ سیاحت کی جانب سے انعقاد کی جانے والی پاکستان کی سب سے بڑی جیپ ریلی میں ملک بھر سے گاڑیوں اور ریسنگ کے شوقین افراد کی ایک بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔ جس کے لیے وہ کئی مہینوں پہلے سے ہی تیاریاں بھی شروع  کردیتے ہیں۔ جیب ریلی کا ٹریک جنوبی پنجاب کے تین اضلاع بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان سے ہو کر گزرے گا۔  ۔عام گاڑیوں میں ہائی وے پر چلنے والے ٹائروں کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ چولستان ریلی میں خصوصی ٹائر استعمال ہوتے ہیں جو ہائی وے اور برف پر چلنے والے ٹائروں کا ملاپ ہے۔

مزیدخبریں