ملک کےمختلف علاقوں میں برفباری،سردی کی شدت میں مزیداضافہ

Jan 20, 2023 | 09:25 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ کوژک ٹاپ پر ٹریول ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق توبہ اچکزئی میں برفباری کے دوران لاپتا پولیو ٹیم کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، پولیو ٹیم کو قلعہ عبداللہ ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

چمن میں کوژک ٹاپ پر تیز برفباری کا سلسلہ جاری ہے،جس سے کراچی میں ریکارڈ سردی کا امکان ہے ۔
لیویز کنٹرول نے برف صاحب کرنے اور نمک پاشی کیلئے آپریشن شروع کردیا ہے، کوژک ٹاپ پرایمر جنسی نافد کردی گئی ہے۔ طوفان کے باعث ٹریفک بھی بند کردی گئی ہے۔
اچھر  کان مہترزئی، مسلم باغ، خانوزئی میں برفباری جاری ہے، چمن شہر اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش کے سبب ندی نالے زیر آب آگئے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جمعہ سے کراچی اور ساحلی علاقوں پر شمالی بلوچستان کے موسمی اثرات اثر انداز ہونےکا امکان ہے۔
اس سسٹم کے زیر اثر بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں ریکارڈ سردی متوقع ہے۔

شمالی بلوچستان کے موسمی اثرات آج سے سندھ بھر میں پڑنےکا امکان ہے۔کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں ریکارڈ سردی متوقع ہے، کراچی میں درجہ حرارت 3 ڈگری سینی گریڈ تک گرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حیدرآباد اور لطیف آباد میں بوندا باندی سے ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید سرد کر دیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی آج سے بدھ تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مینگورہ میں بھی وقفے وقفے سےبارش اور بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برف باری جاری ہے۔ ملکہ کو ہسار مری میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں