ایک نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف کے پلیٹی لیٹس کبھی نیچے کبھی اوپر ہوجاتے ہیں،اسٹاک ایکسچینج اورنوازشریف کے پلیٹ لیٹس ایک ہی جیسے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف یہاں کیوں بیٹھے ہیں، پاکستان واپس جائیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے ہاتھوں 13 جماعتوں کا جنازہ نکل جائے گا، ن لیگ کی جو اجتماعی قبر بن رہی ہے، اس میں نوازشریف قل پڑھائیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں 42 حلقےایسے ہیں جن کا فیصلہ کن ووٹ اوورسیز کے پاس ہے، پاکستان میں مستقبل کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی ہوگی۔