معروف کمپنی نے لاہورپریس کلب کو فرنیچرفراہم کردیا

معروف کمپنی نے لاہورپریس کلب کو فرنیچرفراہم کردیا
کیپشن: A well-known company has provided furniture to Lahore Press Club

پی ا ین این :صدر پریس کلب اعظم چودھری نے لاہور پریس کلب کیفے ٹیریا میں فرنیچر ،اے سی و دیگر اشیاءکے حوالے سے تعاون پر معروف کمپنی کا شکریہ اداکیا۔

وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی سید فہد حسین نے لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس پروگرام  اور فرنیچرفراہمی کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

لاہور پریس کلب کے صدر محمد اعظم چوہدری، سینئر نائب صدر شاداب ریاض، نائب صدر ظہیر احمد بابر، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد ممبران گورننگ باڈی محمد نواز سنگرا، عالیہ خان، حافظ عدنان طارق لودھی، محسن بلال، رضا محمد، محمد کلیم، نفیس احمد قادری،  معروف  مشروب کمپنی کے وی پی فہد اشرف ، ڈائریکٹرپی اے سی عائشہ سروری ، ہیڈ آف ایکسٹرنل افیئرز اینڈ سٹیک ہو لڈر مینجمنٹ پاکستان اینڈ افغانستان ریجن کے ڈاکٹر فیصل ہاشمی سمیت سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

صدر پریس کلب محمد اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے معزز مہمان کو پریس کلب میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ فہد حسین بطور ایک صحافی اور وفاقی حکومت کے نمائندے کے طور پر کلب آئے ہیں اور ہمارے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ ملکی اکانومی کی بہتری کیلئے جہاں ضرورت ہوئی صحافی برادری بھی اپنی ہر ممکن خدمات پیش کرے گی۔

تقریب کے اختتام پر صدر اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے پریس کلب کی جانب سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید فہد حسین ، معروف مشروب کمپنی کے فہد اشرف، عائشہ اور ڈاکٹر فیصل ہاشمی کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔