نئے تعلیمی سال میں کتب کی چھپائی تاخیرکا شکار

Jan 20, 2023 | 00:10 AM

ایک نیوز :فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث خیبرپختونخوا میں نئے تعلیمی سال میں کتابوں کی چھپائی تاخیر کا شکار ہے۔

خیبرپختونخوا میں پرائیوٹ فرمز نے ادائیگیوں میں تاخیر کے باعث درستی کتابوں کی چھپائی روک دی ہے۔ ٹیکسٹ بک بورڈ نے محکمہ خزانہ کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

ٹیکسٹ بک بورڈ نے محکمہ خزانہ سے 9 ارب روپے مانگ لئے ہیں، مراسلے کے مطابق 15 نومبر 2022 تک 9 ارب روپے ادا کرنے تھے مگر تاحال نہ ہوسکے۔

مراسلے کے مطابق ادائیگیوں میں تاخیر کے باعث نئے تعلیمی سال کےلیے کتابوں کی چھپائی متاثر ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں