ایک نیوز: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ، آسٹریلیا کے خلاف میچ کیلئے انگلینڈ نے پلینگ الیون کا اعلان کر دیا۔
جیمی اسمتھ کی ٹیم میں واپسی،ون ڈائون پر بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے ، جوفرا آرچرتیز گیند بازوں ،برائڈن کارس اور مارک ووڈ کے ساتھ منتخب ہوگئے۔
فل سالٹ ،بین ڈکیٹ،جو روٹ. ہیری بروک اور کپتان جوز بٹلر شامل ہیں، لیام لیونگ اسٹون اور عادل رشید بھی پلینگ الیون کا حصہ ہوں گے۔