بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے  

بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے  
کیپشن: Indian fast bowler Mohammad Shami became the highest wicket taker

ایک نیوز: (چودھری اشرف)بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد شامی  آئی سی سی ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بھارتی باولر بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد شامی نے  آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں بنگلہ دیش کے خلاف دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور  آئی سی سی ایونٹ میں 60 وکٹوں کے ساتھ بھارت کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔  

واضح رہے کہ  بھارت کے محمد شامی نے 19 میچوں میں 60 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ اس سے قبل ظہیر خان 32 میچوں میں 59 وکٹیں لے کر پہلے نمبر پر موجود تھے۔