روہت شرما نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں بڑاعزاز حاصل کرلیا  

Feb 20, 2025 | 19:05 PM

ایک نیوز: (چودھری اشرف )روہت شرما نے چیمپیئنز ٹرافی  میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں  بڑا اعزاز حاصل  کرلیا۔ 

 روہت شرما نے ایک روزہ کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کر لیے،روہت شرما بھارت کی جانب سے 11ہزار رنز بنانے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔ 

خیال رہے کہ بھارت کے سچن ٹنڈولکر 18 ہزار 426 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں،ویرات کوہلی 13 ہزار 963 رنز کے ساتھ دوسرے جبکہ سارو گنگولی تیسرے نمبر پر  ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 37 رنز درکار   ہیں۔

مزیدخبریں