پی ٹی آئی کو آرمی چیف کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہو رہا،عطا تارڑ 

Feb 20, 2025 | 17:56 PM

ایک  نیوز: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے کہا ہے پی ٹی آئی  والوں کو آرمی چیف  جنرل عاصم منیر کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہو رہا  ہے۔  

  تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے اپنی گفتگو میں   کہا عوامی مسائل کے حل میں میڈیا کے اہم کردار کے معترف ہیں، پاکستانی شاندار قوم ہیں، ثقافتی پہلوؤں کو اجاگر کرنا میری ذمہ داری ہے، پاکستان کی 60فیصد سے زیادہ آبادی 30سال سے کم عمرنوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے، ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں۔ 

انہوں نے کہا   شرپسند ٹولے نے ملک میں انتشار اور نفرت پھیلائی، شرپسند ٹولے نے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، پی ٹی آئی نے ملکی دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا، پی ٹی آئی نے 9مئی کو جو کچھ کیا،اس سب کے شواہد موجود ہیں، پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، بانی پی ٹی آئی کے دور میں دہشت گردوں کو واپس لایا گیا، پی ٹی آئی نے ملکی سلامتی پر حملہ کیا۔  

ان کا مزید کہناتھا کہ آرمی چیف  جنرل عاصم منیر برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں انکا پرتپاک استقبال کیا گیا، پی ٹی آئی والوں کو آرمی چیف کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہو رہا  ہے ۔  

یاد رہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر گزشتہ روزبرطانیہ کے سرکاری دورے پر پہنچنے تھے، جہاں پہنچنے پر آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا، آرمی چیف استقبال میں قومی ترانہ بھی بجایا گیا تھا اور پاکستان کی تعریف بھی کی گئی تھی۔  

مزیدخبریں