26نومبر احتجاج ،گرفتار120سے زائد پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانتیں منظور 

26نومبر احتجاج ،گرفتار120سے زائد پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانتیں منظور 
کیپشن: November 26 protest, more than 120 PTI workers arrested, granted bail

ایک نیوز:اسلام آباد ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی ورکرز کو بڑا ریلیف مل گیا،26نومبر احتجاج کے تناظر میں گرفتار120سے زائد پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانتیں منظور ہو گئیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ورکرز کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے ضمانتیں منظور کیں، عدالت نے120گرفتار پی ٹی آئی ورکرز کو بیان حلفی پولیس سٹیشن میں دینے کا حکم دے دیا۔
 قائم مقام چیف جسٹس نےہدایت کی کہ بیان حلفی دیں کہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے ،وکیل علی بخاری ، بابر اعوان ، مرتضی طوری و دیگر عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے20ہزار روپے کے مچلکے اور ایک شورٹی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔