ایک نیوز: اسلام آبادہائیکورٹ میں ججز سینیارٹی کے معاملے پر قانونی جنگ کاآغازہوگیا ۔
5ججز نےسینئر وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کرلیں ،سنیارٹی کیخلاف ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ آج یا کل سپریم کورٹ میں چیلنج ہوگا ۔
سابق چیف جسٹس عامر فاروق نے5ججز کی سنیارٹی ریپریزنٹیشن مسترد کر دی تھی، ہائیکورٹ کے5ججز ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
ججز کی جانب سے وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کیس کی پیروی کریں گے، جسٹس سرفراز ڈوگر کی سنیارٹی میں سینئرپیونی جج تعیناتی کیخلاف5ججز نے ریپریزنٹیشن فائل کی تھی ۔

کیپشن: Islamabad High Court: The start of a legal battle on the issue of judges' seniority