ایک نیوز:آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بحرین نیشنل گارڈ کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل شیخ عبدالعزیز سعود مبارک الخلیفہ نے ملاقات کی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور بحرین کے چیف آفس سٹاف کی ملاقات جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی ۔
ملاقات میں پاک بحرین عسکری قیادت نے علاقائی صورتحال اور متعلقہ سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔