پاک ترک مشترکہ مشق اتا ترک کا انعقاد،فوجی تربیت اورمہارتوں کامظاہرہ 

Feb 20, 2025 | 14:21 PM

 ایک نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پاک ترک مشترکہ مشق اتا ترک13کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی۔
 اتا ترک13کے دوران پاک ترک فوجی دستوں نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشقیں کیں ،دونوں ممالک کےفوجی دستوں نےچراٹ میں انسداددہشتگردی کی مشقیں کیں۔
 10فروری سےشروع ہونیوالی مشقیں2ہفتےجاری رہیں، مشقوں میں ایس ایس جی کی دوٹیموں جبکہ ترک دستہ36ارکان پرمشتمل تھا ،اختتامی تقریب میں کمانڈرالیون کورمہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ترک بریگیڈیئرجنرل احمت اسک نےدستےکی نمائندگی کی، مشقوں کے دوران فوجی تربیت اورمہارتوں کامظاہرہ کیاگیا۔

مزیدخبریں