ایک نیوز: چیمپئنزٹرافی 2025کے آج کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ہے جبکہ انکے5 کھلاڑی آئوٹ ہوچکے ہیں۔
بنگلہ دیش کی ٹیم ابھی تک 28اوورز میں 100 سکوز بنا سکی ہے جبکہ اس کے 5 کھلاڑی پویلین پہنچ چکے ہیں،ابھی کریز پر ذاکر علی اور توحید بیٹنگ کر رہے ہیں۔
بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ آ ج کا میچ اہم ہے، ٹاس جیتتے تو بائولنگ ہی کرتے،ہر ٹیم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کرتی ہے،دوسری اننگز میں بیٹنگ آسان ہے۔
بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن کا کہنا تھا کہ 3فاسٹ اور2سپنزکا کمبی نیشن ہے،ٹیم کی تیاری سے خوش ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60رنز سے شکست دے دی تھی،نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف 50اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے تھے۔
دوسری جانب پاکستان کی ٹیم 321رنز کے ہدف میں260رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔