ایک نیوز: سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 20فروری کو ہم سماجی انصاف کا عالمی دن مناتے ہیں دن کا مقصد ہے دنیا بھر کے تمام لوگوں کے لیے مساوات، انصاف، اور وقار کو فروغ دیا جا سکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن حکومتوں، تنظیموں اور افراد کی سماجی انصاف اور مساوات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار کی یاد دہانی کراتا ہے،یہ غربت اور صنفی امتیاز جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے،اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین، اسلامی اصولوں کے مطابق، بلا امتیاز، سب کے لیے سماجی انصاف اور مساوات کی ضمانت دیتا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور فروغ دینے کے لیے وسیع پیمانے پر پروگرام متعارف کرائے ہیں،ہم ان تعصبات کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں جوانسانی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں،اس میں صنفی بنیاد پر تشدد کی اصلاحات، جیلوں میں اصلاحات، اور بچوں کے تحفظ کی پالیسیاں اور دیگر اقدامات شامل ہیں ، ہم نے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھی شروع کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پلیت فارم میں ایک مربوط سماجی بہبود کا نظام شامل ہے تاکہ معذور افراد اور سماجی طور پر کمزور طبقات کو فوری طور پر موزوں امدادی خدمات تک رسائی فراہم کی جاسکے، حکومت پاکستان نے اڑان پاکستان پروگرام کے تحت سماجی انصاف کے بین الاقوامی دن کے مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ، مساوات، اخلاقیات اور لوگوں کو بااختیار بنانے پر زور دینے کے لیے متعدد مؤثر اقدامات کا آغاز کیا ہے۔

کیپشن: The aim of social justice is to promote equality, justice, dignity: Prime Minister