ویب ڈیسک:پاکستان اور بھارت کے دو جگمگاتے ستارےجو حال ہی میں ایک میوزک کنسرٹ میں نظر آئے تھے اب ایک فلم میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں، اس حوالے سے ایک تصویر بھی وائرل ہو ر ہی ہے۔
ہانیہ اور دلجیت دوسانجھ کے درمیان ممکنہ اشتراک کی خبروں کے دوران انکی نئی فلم کا نام بھی سامنے آگیا ہے، انڈین میڈیا کے مطابق ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ ایک میوزک ویڈیو یا فلم کیلئے ساتھ کام کرر ہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ نیرو بجوا کی آنے والی پنجابی فلم سردار جی3 کی کاسٹ میں شامل ہو چکے ہیں، ہانیہ عامر کی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک تصویر سامنے آئی جس میں سردار جی2کی کاسٹ کے درمیان ہانیہ عامر بھی کھڑی تھیں۔
ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم کا نام سامنے آگیا
Feb 20, 2025 | 16:57 PM