فخر زمان کے بعد کونسا کھلاڑی شامل؟نام سامنے آگیا

Feb 20, 2025 | 12:17 PM

ایک نیوز: فخر زمان کے زخمی ہو نے کے بعد امام الحق کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورتی عمل کے بعد امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ،باضابطہ اعلان پی سی بی کرے گا ۔     

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے کل ہونے والے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونیوالےاوپنر فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ قومی ٹیم بھارت کیخلاف23فروری کو ہونیوالےمیچ کیلئےکراچی سے دبئی آج روانہ ہو گئی ہے تاہم فخر زمان دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہےہیں۔
ذرائع کے مطابق کا بتانا ہے کہ فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، فخر زمان ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے۔

دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے قومی سکواڈ کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہو گئی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم 23 فروری کو بھارت کے خلاف سیریز کا بڑا میچ کھیلے گی، پاکستان ٹیم کل دبئی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

مزیدخبریں