اسلام آبا د میں وفاقی سرکاری ملازمین کا احتجاج جاری

Feb 20, 2025 | 11:44 AM

ایک نیوز:اسلام آبادمیں وفاقی سرکاری ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے، صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی اپگریڈیشن بمہ مراعات کی جائے،لیو انکیشمنٹ اور وفاقی ملازمین کی پینشن اصلاحات واپس لی جائیں۔
 مطالبہ میں کہا گیا ہے کہ بجٹ 2024-25 میں تنخواہوں پر نافذ کردہ ٹیکس واپس لئے جائیں، سکولوں و اداروں کی بندش و نجکاری کے بجائے بہتر اصلاحات کی جائیں،اداروں کی نجکاری کے دوران ملازمین کی نوکریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
 مطالبے میں یہ بھی کہنا ہے کہ دورانِ ملازمت وفات پانے والوں کے بچوں کو بمطابق عدالتی فیصلہ ملازمت دی جائے، ظالمانہ پنشن اصلاحات کو فی الفور واپس لیا جائے۔

مزیدخبریں