ایک نیوز:چیمپئنز ٹرافی کے کل ہونے والے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونیوالےاوپنر فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ قومی ٹیم بھارت کیخلاف23فروری کو ہونیوالےمیچ کیلئےکراچی سے دبئی آج روانہ ہو گئی ہے تاہم فخر زمان دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہےہیں۔
ذرائع کے مطابق کا بتانا ہے کہ فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، فخر زمان ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کیجانب سے متبادل کھلاڑی کیلئے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ بھی کیا گیا ہے، فخر زمان کی جگہ متبادل اوپنر کیلئےمختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، فخر زمان کی جگہ امام الحق کا چیمئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔
گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے فخر گرگئے تھےتاہم فزیو نے انہیں ٹریٹمنٹ کے بعد اٹھایا اور پھر ٹیم مینجمنٹ نے انہیں بیٹنگ میں آزمانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بیٹنگ کے دوران بھی وہ مشکل میں نظر آئے تھے۔
قومی ٹیم کو بڑا دھچکا،سنیئر کھلاڑی ٹیم سے آئوٹ
Feb 20, 2025 | 10:58 AM