ایک نیوز:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے پنجاب نےالرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکے مطابق گزشتہ رات سےلاہور میں17ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، راولپنڈ ی 23ملی میٹر اٹک22جہلم اور جھنگ میں17ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، چکوال ،مری ،گوجرانولہ، قصور ،گجرات میں 14 ملی میٹر تک بارش ہوئی ۔
شیخو پورہ 12 ملی میٹر سیالکوٹ 9 ٹوبہ ٹیک سنگھ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،اوکاڑہ کوٹ ادو بہاولپور بہاولنگر منڈی بہاوالدین ساہیوال اور ملتان میں بھی بارش ہوئی، بارشوں کا سپیل 21فروری تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے ،ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے،1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔
نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ،شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں،آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے احتیاط کریں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ،شہر ی کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں،بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی۔

کیپشن: PDMA alert about rains in Punjab