ایک نیوز: امریکی صدر کا میامی میں سعودی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ امریکی معیشت دوبارہ ٹریک پر آرہی ہے، امریکی سٹاک مارکیٹ اور کرپٹو کرنسی کی قدر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ پہلے دن ہی فارن فنڈنگ منجمد کر دی ، وفاقی بھرتیوں پر پابندی لگائی، ہم نے 4 ہفتوں کے دوران انتظامیہ میں بہت اہم تبدیلیاں کیں ، بائیڈن انتظامیہ 4سال میں کوئی تبدیلی نہ لاسکی،امریکا خوبصورت ملک ہے، لوگوں کو یہاں رہنا چاہیے،ایلون مسک نے محکمہ حکومتی کارکردگی میں سربراہ کے طور پر بہت اچھا کام کیا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہمیشہ ہائی آئی کیو رکھنے والے لوگوں کو پسند کرتا ہوں ،ٹیکس دہندگان کے ضائع ہونے والے اربوں ڈالر بچا رہے ہیں ،اس رقم کو ملک پر قرضوں کا بوجھ کم کرنےکیلئے استعمال کرینگے، سرکاری اخراجات میں کمی اور میکسیکو سرحد کو محفوظ بناناہے، ٹیرف لگانے سے امریکی تجارتی خسارہ میں کمی ہو گی۔
دوسری جانب ڈونلڈٹرمپ نے یوکرینی صدر زلنسکی کو ڈکٹیٹر قرار دے دیا، امریکی صدر کہتےہیں کہ زلنسکی نے انتخابات کرانے سے انکار کردیا، یوکرین ایسی جنگ میں شامل ہونے کو کہہ رہا ہے جو جیتی نہیں جاسکتی۔
ٹرمپ نے کہا کہ بہتر ہے زلنسکی آگے بڑھیں ورنہ ان کا ملک نہیں بچے گا، یوکرین کی جنگ کبھی نہیں ہونی چاہیے تھی، امریکا کے بغیر یوکرین جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوسکتا، امریکا یورپ سے دو سو بلین ڈالر زیادہ خرچ کرچکا ہے۔
زلنسکی نے اعتراف کیا کہ ہم نے جو رقم بھیجی اس میں سے نصف غائب ہے، بائیڈن نے کبھی بھی یو کر ین میں جنگ بندی کی کوشش نہیں کی، مجھے یوکرین سے محبت ہے، یوکرین تباہ ہوچکا ہے، لاکھوں لوگ مرگئے، روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کیلئے کامیاب مذاکرات جاری ہیں۔
یوکرینی صدرولادی میں زلنسکی نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ کے پاس روس کی تیار کردہ غلط معلومات ہیں، روس مجھ سے جان چھڑانا چاہتا ہے، اپنے ملک کو دفاع کرتا رہوں گا، پیوٹن یوکرین پر قبضہ نہیں کرسکے گا، روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین کو تین سو بیس بلین ڈالر کا نقصان ہوا۔

کیپشن: US economy is getting back on track, US President