لاہور، مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور کہیں تیز بارش 

لاہور، مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور کہیں تیز بارش 
کیپشن: Lahore, drizzle in different areas and heavy rain in some places

ایک نیوز: لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
مال روڈ ، گلبرگ اور برکت مارکیٹ کے اطراف میں تیز بارش ہوئی،ڈیوس روڈ ، جیل روڈ،فیروزپور روڈ ، جوہر ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی جاری ہے ،بارش برسنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے کل تک جاری رہے گا۔
 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر لاہور میں بادلوں کا بسیرا رہے گا اور کل تک ہلکی بارش جاری رہے گی ، شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے،شہر میں بارش موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔
 شہر لاہور کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔