ویب ڈیسک: گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے قراقرم ہائی وے لگاتار تیسرے دن بھی بند رہی ۔
مستقل بارش اور برفباری کے سبب گزشتہ تین دن سے علاقے میں نظام زندگی درہم برہم ہے کیونکہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے اور کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام عباس کے مطابق قراقرم ہائی تقریباً 50 مقامات سے بلاک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سڑکوں کی صفائی کے لیے اپنی کنٹریکٹر کمپنیوں کی فہرست مرتب کر لی ہے کیونکہ سڑکیں کئی جگہوں سے بند ہیں لیکن ہم پراعتماد ہیں کہ بدھ کی صبح تک یہاں تمام گاڑیوں کی آمد و رفت شروع ہو جائے گی۔