ویب ڈیسک:چین صوبے سکیانگ میں ریت کے طوفان نے نظام زندگی مفلوج کردیا،وارننگ جاری کردی گئی۔
ریت کے طوفان نے چین کے سنکیانگ کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے آسمان گردوغبار سے ڈھک گیا اور حد نگاہ 100 میٹر سے کم ہو گئی ہے،حکام کی جانب سے سڑکوں پر لوگوں کی حفاظت کے لیے ہنگامی ٹریفک اقدامات نافذ کر دئیے گئے ہیں۔
‘ چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن ‘سی ایم اے نے تیز ہواؤں اور ریت کے طوفان کے لیے وارننگ جاری کر دی ہے۔سی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا یہ کہتے ہوئے کہ 22 فروری تک درجہ حرارت میں سب سے زیادہ کمی ہو گی۔
’ ترپن سنکیانگ ‘میں ریت کے طوفان نے گاڑیوں کو نقصان پہنچا،کئی مسافر سڑک پر پھنس گئے،پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے پھنسے ہوئے مسافروں کو باہر نکالا۔