ویب ڈیسک: حزب اختلاف کے سینئر رہنما راہول گاندھی کی ہتک عزت کے مقدمے میں ضمانت منظورکرلی گئی۔
حزب اختلاف کے سینئر رہنما راہول گاندھی پر بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کو ’قاتل‘ کہنے کا الزام لگایا گیاتھا۔
رپورٹ کے مطابق 53 سالہ راہول گاندھی کم از کم 10 ہتک عزت کے مقدمات میں نامزد ہیں اور ایک غیر متعلقہ کیس میں مجرمانہ توہین کے مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں گزشتہ سال پارلیمان سے مختصر عرصے کے لیے نااہل بھی کر دیا گیا تھا۔
ناقدین نے بھارتی حکومت پر سیاسی مخالفین کو ہدف بنانے کے لیے انصاف کے نظام کو استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے جہاں متعدد اپوزیشن رہنماؤں کو مجرمانہ تحقیقات کا سامنا ہے۔