ویب ڈیسک:اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے درمیان ایک اور فلسطینی جوڑے نے شادی کرلی۔
سات اکتوبر 2023 سے اب تک 28 ہزار سے زائد شہادتوں کے باوجود بہادر فلسطینی قوم کے عزم و ہمت میں ذرہ برابر کمی نہیں آسکی اور انہی تکلیف دہ حالات میں انہوں نے خوش رہنا سیکھ لیا ہے۔جس کی مثال تین روز قبل شائمہ اور محمود کی شادی کی صورت میں نظر آئی۔ گزشتہ ماہ رفح میں بھی ایک فلسطینی جوڑے کی شادی کی خبریں سرخیوں میں آئی تھیں۔
عرب میڈیا کے مطابق شائمہ اور محمود کی شادی کی تقریب 16 فروری 2024 کو وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح میں واقع پناہ گزین کیمپ میں منعقد ہوئی جس میں دلہا دلہن اور کیمپ میں رہائش پذیر فلسطینیوں نے شرکت کی۔
شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جس میں خواتین دلہن کے ارد گرد جمع ہو کر خوشی کے گیت گارہی ہیں جبکہ نوجوانوں نے خیمے کے باہر جشن مناتے ہوئے دولہا محمود کو اپنے کندھوں پر اٹھا رکھا ہے۔
پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی جوڑے کی شادی
Feb 20, 2024 | 22:44 PM