بابراور رضوان کی اوپننگ جوڑی کیسے ٹوٹی،حفیظ کا بڑاانکشاف

Feb 20, 2024 | 22:08 PM

ویب ڈیسک:سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے ٹی20میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی توڑنے کا راز فاش کردیا۔
سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابر اعظم کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے پر انہوں نے آمادہ کیا اور بابر کو یہ بات سمجھانے میں انہیں دو ماہ لگ گئے۔
محمد حفیظ نے کہا کہ انہوں نے ٹیم کے بہتر مفاد میں بابر کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ پر راضی کیا، دونوں کھلاڑیوں بابر اعظم اور محمد رضوان پر واضح کیا کہ صرف وہی ٹیم نہیں ہمیں باقی پلئیرز کو بھی لیکر چلنا ہے۔
حفیظ نے کہا کہ  انہیں بابر کو یہ سمجھانے میں دو ماہ لگ گئے کہ آپ تیسرے نمبر پر کھیلنے والے پہلے پلیئر نہیں ہوں گے اور آپ کو ٹیم کو بھی بہتر بنانا ہے ،آپ دونوں اچھے کھلاڑی ہیں۔

مزیدخبریں