غزہ میں انسانی جانوں کا ضیاع،پرنس ولیم کااظہار تشویش

Feb 20, 2024 | 21:57 PM

ویب ڈیسک:برطانوی شہزادے ولیم نے غزہ میں انسانی جانوں کے ضیا ع پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
پرنس ولیم کا کہنا ہےکہ 7 اکتوبر کے  بعد سے جاری تنازع  کی خوفناک انسانی قیمت پر شدید فکرمند ہوں، مشرق وسطیٰ کے اس تنازع  میں بہت زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔ میں بھی باقی سب کی طرح اس جنگ کا  جلد ازجلد  خاتمہ چاہتا ہوں۔ غزہ میں اس وقت انسانی امداد کی شدید ضرورت ہے، یہ انتہائی اہم ہے کہ غزہ میں امداد پہنچے اور یرغمالی بھی رہا ہوں۔

مزیدخبریں