حکومت سازی کا مینڈیٹ آزاد امیدواروں کے پاس ہے،نفیسہ شاہ 

Feb 20, 2024 | 20:20 PM

ویب ڈیسک:رہنما پیپلزپارٹی ڈاکٹرنفیسہ شاہ کاکہنا ہے کہ حکومت سازی کا مینڈیٹ آزاد امیدواروں کے پاس ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی ڈاکٹرنفیسہ شاہ کاایک نیوز کے پروگرام’’ریڈ زون فائلز ود فہد حسین میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  الیکشن نتائج پر تحفظات کے باوجودپی ٹی آئی پہلی بڑی پارٹی کے طور پرسامنے آئی۔سی ای سی میٹنگ میں واضح مؤقف سامنے آیا کہ پی پی حکومت میں بیٹھنے کی پوزیشن میں نہیں۔ن لیگ دوسری پارٹی سامنے آئی،اس لئے وہ حکومت بنائے۔ سی ای سی میں طے ہوچکاپیپلزپارٹی اپوزیشن میں بیٹھے گی۔حکومت سازی کے حوالے سے تاخیر ن لیگ کی جانب سے ہورہی ہے۔حکومت سازی کا مینڈیٹ آزاد امیدواروں کے پاس ہے۔اگر آزاد امیدوار حکومت نہیں بنانا چاہتے تو ن لیگ حکومت بنائے ۔پیپلزپارٹی نے واضح طور پر کہہ دیا ن لیگ کیساتھ حکومت سازی میں تعاون کرینگے۔

ڈاکٹرنفیسہ شاہ کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پیپلز پارٹی کے بارے میں خوف بلاجواز ہے۔ جب ہم تعاون کررہے ہیں تو حکومت کے دوران کوئی مشکلات بھی پیدا نہیں کرینگے۔ مسلم لیگ ن بلاجواز ضد کررہی ہے کہ پی پی حکومت میں بیٹھے۔ پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹی نے ن لیگ کے سامنے اپنی شرائط رکھ دی ہیں۔ مسلم لیگ ن کی ضد کی وجہ سے حکومت سازی میں تاخیر ہورہی ہے۔پیپلزپارٹی بلوچستان اور پنجاب میں حکومت سازی میں دلچسپی رکھتی ہے۔اگر بلوچستان اور پنجاب حکومت میں ہم آجاتے ہیں تو ن لیگ کو کوئی خوف نہیں ہونا چاہئے۔

مزیدخبریں