ویب ڈیسک:ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کاانٹیلی جینس بیسڈ آپریشن، جھڑپ میں 1دہشت گردہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جھڑپ میں محمد سہیل نامی دہشت گرد مارا گیا۔ مارا جانے والا دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف حملوں،عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔مقامی آبادی کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کیاگیا۔