ایک نیوز: ملکہ کوہسار میں برف باری کاآغاز،سیاح خوشی سے جھوم اٹھے ۔سردی بھی بڑھ گئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد مال روڈ پربرف باری کے حسین نظاروں سے لطف اندوزہورہی ہے ۔سیاحوں کی بڑی تعداد سیلفیاں بھی بنانے میں مصروف ہیں۔
ڈپٹی کمشنر مری کاکہنا ہے کہ سیاح برف باری کے دوران احتیاطی تدابیراختیار کریں۔پھسلن کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔سیاح گاڑی کے ٹائروں میں ہوا کا پریشرکم رکھیں۔ برف باری والی جگہوں پر ٹائر چین لازمی استعمال کریں ۔گاڑی کا فیول ٹینک فل،مکمل طور پر فٹ گاڑی پر ہی اپنا سفر جاری رکھیں۔
واضح رہے کہ گلیات کے علاقوں ایبٹ آباد،نتھیاگلی میں گزشتہ ایک ہفتے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔رابطہ سڑکیں کلیئرنہ ہونے سے سیاحوں،مقامی افراد کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑارہاہے۔