حکومت سازی کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں بات آگے نہ بڑھ سکی

حکومت سازی کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں بات آگے نہ بڑھ سکی
کیپشن: حکومت سازی کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں بات آگے نہ بڑھ سکی

ایک نیوز:وفاق میں حکومت سازی کے معاملےپر ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں متعدد معاملات پرڈیڈ لاک برقرار،بات چیت آگے نہ بڑھ سکی ۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس ہوا۔کمیٹی کی جانب سے شہبازشریف کو پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے ساتھ ہونیوالی بات چیت پربریفنگ دی گئی ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ نامزد وزیراعظم شہبازشریف کی آج پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 2روز کے دوران کومت سازی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے درمیان تاحال کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے۔

ذرائع کے مطابق   پاکستان پیپلز پارٹی نے( ن) لیگ سے سپیکر قومی اسمبلی ، چیئرمین سینیٹ ، پنجاب اور سندھ کے گورنرز مانگے تھے لیکن( ن) لیگ چیئرمین سینیٹ اور گورنر پنجاب کا عہدہ دینے کیلئے کسی صورت بھی رضا مند نہیں ہے۔

 ذرائع کے مطابق ن لیگ  خیبر پختونخوا ،سندھ میں گورنر اور قومی اسمبلی کا سپیکر پیپلز پارٹی کو دینے کیلئے تیار ہے ۔