2ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز کی خدمات وفاق کے سپرد

2ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز کی خدمات وفاق کے سپرد
کیپشن: 2ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز کی خدمات وفاق کے سپرد

ایک نیوز: چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد 2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کی گئیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاق کی جانب سے   دونوں سیشن ججز کو بطور جج بنکنگ کورٹ ون فیصل آباد اور بنکنگ کورٹ 6 لاہور تعینات کیا گیا ۔

 سیشن جج ندیم طاہر سید کو بطور جج بنکنگ کورٹ ون فیصل آباد،سیشن جج عبہر گل خان کو بطور جج بنکنگ کورٹ نمبر 6 لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

 دونوں جوڈیشل افسران کو 23 فروری تک چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔