پی ٹی آئی نے  پھرچیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

Feb 20, 2024 | 17:51 PM

ایک نیوز:تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرگوہرکاکہنا ہے کہ صاف و شفاف  انتخابات میں ناکامی پر چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

رہنما تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کابانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ۔سنی اتحاد کونسل کے ساتھ معاہدے،اتحاد کے حوالے سے تفصیلاًٰ آگاہ کیا ۔  کل ہم نے سنی اتحاد کونسل کے نام سے50 ایم این ایز کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائی ہے۔ ہمارے جو ایم این ایز سنی اتحاد کونسل کو جوائن کرینگے اسی حساب سے ہمیں خصوصی نشستیں ملینگی۔ الیکشن کمیشن سے ہمیشہ صاف و شفاف الیکشن کی استداء کرتے رہے۔ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے۔ ہمارا مطالبہ ہے نتائج فارم 45 کے تحت جاری کئے جائیں۔

یرسٹرگوہر کاکہنا تھا کہ عام انتخابات کے درست نتائج عوامی مینڈیٹ کے تحت جاری ہونے چاہیے۔کمشنر راولپنڈی نے بتایا کس قسم کی دھاندلی ہوئی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کمشنر راولپنڈی اور اسکے خاندان کو پوری  سکیورٹی دی جائے۔ اگر فارم 45 کے تحت نتائج جاری نہیں کئے جاتے اسے آئی ایم ایف کا پروگرام متاثر ہوگا۔ ہم نے ایم ڈبلیو ایم کو سپورٹ کیا ہے وہ مرکز میں ہمارے ساتھ بیٹھے گی ۔ سنی اتحاد کونسل سے چونکہ ہم صوبے میں بھی انگیج ہیں لہذا مرکز میں بھی اسی جماعت کے ساتھ اتحاد ہوا ہے۔ 

مزیدخبریں