انٹراور اوپن مارکیٹ میں ڈالرمزیدمہنگا

Feb 20, 2024 | 17:19 PM

ویب ڈیسک:ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باوجود انٹراوراوپن مارکیٹ میں ڈالر مزیدمہنگاہوگیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر 21پیسے مہنگا،279روپے36پیسےسے بڑھ کر 279روپے57پیسے پربندہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسےمہنگا،282روپےپربند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 4 پوائنٹس کے اضافے سے 60 ہزار 464 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 348 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔174 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 154 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 36 کروڑ 6 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 10 ارب 9 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 61,237 جبکہ کم ترین سطح 60,420 پوائنٹس رہی ۔

مزیدخبریں