ایک نیوز :پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 238 سے منتخب آزاد رکن انعام باری نے پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی )میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کےمطابق پی پی 238 بہاولنگر سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن انعام باری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔انعام باری نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
بلاول زرداری سے ملاقات کے دوران پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فارم 47 کے مطابق انعام باری 54 ہزار 500 ووٹ حاصل کرکے پی پی 238 سے منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں مسلم لیگ نواز کے امیدوار سید نذر محمود شاہ 49 ہزار 401 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 238 سے منتخب آزادرکن انعام باری پیپلز پارٹی میں شامل
Feb 20, 2024 | 16:42 PM