نواز شریف نے شہبازشریف کومری طلب کر لیا

Feb 20, 2024 | 15:43 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پارٹی کے صدر اور نامزدوزیراعظم شہبازشریف کو  مری طلب کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق نوازشریف کے بلانے پر سابق وزیر اعظم شہباز شریف اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن سے روانہ ہوگئے ،شہباز شریف خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے ، شہباز شریف کی اسلام آباد اور مری میں اہم ملاقاتیں متوقع  ہیں ، شہباز شریف آج مری میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے ، وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی سمیت دیگر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

مزیدخبریں