ڈی سی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری

Feb 20, 2024 | 15:10 PM

ایک نیوز :شہریار آفریدی کیخلاف تھری ایم پی او آرڈر کے معاملے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس پراسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے سماعت کی،عدالت کوبتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر نے والدہ کے ساتھ عمرے پر جانا ہے، جس پر جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے کہ  ڈی سی عدالت کو بتائے بغیر  بیرون ملک چلے گئے؟  عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ڈپٹی کمشنر کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر، ایس پی صدر فاروق وکلاء کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت کے سامنے پیش نہ ہوسکے۔

مزیدخبریں